Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ورلڈکپ کی آل ٹائم فیورٹ الیون کا انتخاب کر لیا۔ تمیم اقبال نے ابتدائی تین بیٹسمینوں میں ورندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کو منتخب کیا ہے۔ انھوں نے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور تاریخ کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک ساؤتھ افریقہ کے جیکس کیلس کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
تمیم اقبال نے اپنے ملک کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان کی حیثیت سے انھوں نے بھارت کے مہندر سنگھ دھونی کا انتخاب کیا۔ بولرز میں انھوں نے سب سے پہلے وسیم اکرم اور شعیب اختر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ آسٹریلیا کے گلین میکگرا اور سری لنکا کے مرلی دھرن کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔