Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی۔ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دینے والی افغان ٹیم اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکی اور انگلینڈ کے خلاف بڑی شکست سے دوچار ہوئی۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد نبی 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور جوئے روٹ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ جواب میں انگلینڈ نے اپنا روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور 161 رنز کا ہدف صرف 17.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیسن روئے 46 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جونی بیئرسٹو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔