Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں جب بھی ریکارڈز کا ذکر ہو تو زیادہ تر ریکارڈز میں آسٹریلیا کا نام اوپر نظر آتا ہے۔ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے میں بھی آسٹریلوی ٹیم ہی سب سے آگے ہے۔ آسٹریلیا نے 1975 سے 2015 تک ورلڈکپ میں 84 ایک روزہ میچز کھیلے اور 62 میں کامیابی حاصل کی۔ پانچ ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کو صرف 20 میچز میں شکست ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج تک کوئی ورلڈکپ ٹائٹل تو نہ جیت سکی مگر زیادہ میچز جیتنے میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسے 79 میں سے 48 میچز میں فتوحات ملیں اور 30 میں شکست ہوئی۔ بھارتی ٹیم کی 46 کامیابیوں کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 41، 41 فتوحات کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے 71 میں سے 40 میچز میں سرخرو ہوئی اور 29 میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔