Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan vs West Indies in World Cup 2019

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کا آغاز کل سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے جا رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جس نے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 421 رنز اسکور کیے۔ اس میچ میں کرس گیل نے 22 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 36 رنز اسکور کیے۔
عامر سہیل کا کہنا ہے کہ کرس گیل کو آؤٹ کرنے کے لیے پاکستان کو فاسٹ بولرز کا استعمال کرنا پڑے گا کیونکہ وہ وزنی بلا استعمال کرتے ہیں، جب شارٹ پچ تیز گیند بلے پر لگتی ہے تو گیند ہوا میں جاتی ہیں اور وہ آؤٹ ہو سکتے ہیں۔ سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کرس گیل ہمیشہ اسپنر کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آئے اس لیے ان کے خلاف کسی اسپنر کو بولنگ کروائی جائے۔