کرکٹ کا میلہ کل سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے جا رہا ہے جہاں پہلا میچ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بڑے میچ سے پہلے ہی ساؤتھ افریقہ کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اس میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈیل اسٹین کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے جس وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
ڈیل اسٹین انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جس کے فوراََ بعد انھیں وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔ ٹیم کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ اسٹین ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہیں لیکن وہ مطلوبہ فٹنس حاصل کرنے سے بھی زیادہ دور نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے اور ہمیں باقی 14 کھلاڑی دستیاب ہیں اس لیے پریشانی کی بات نہیں۔