Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan vs West Indies in World Cup 2019

کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
عالمی کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہے جس کا ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا لیکن دوسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں نے اپنے ہاتھ خوب صاف کیے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 421 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں شائے ہوپ کے 101، آندرے رسل کے 54 ایون لیوائس کے 50 رنز شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 330 رنز پر ہمت ہار گئی۔
ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کی دھواں دھار بیٹنگ پاکستان کے لیے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ شکستوں کی دلدل میں پھنسی قومی ٹیم پہلے ہی بہت دباؤ کا شکار ہے۔ ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کے لیے شاہینوں کی ناٹنگھم کے میدان پر بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔