Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کا آغاز ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ سابق کرکٹر عامر سہیل نے شکستوں کے بھنور میں پھنسی پاکستان ٹیم کو مشکل سے نکلنے کا حل بتا دیا ہے۔ عامر سہیل نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کی نفسیات کے مطابق اگر آپ مشکلات سے دوچار ہیں تو آپ کوئی دوسری گیم کھیلنا شروع کر دیتے ہیں جہاں آپ اپنا غصہ نکال سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر آپ کرکٹر ہیں تو گولف کھیلیں، گولف کی گیند کو زور سے ماریں اس طرح آپ کے اوپر سے پریشر کم ہوتا ہے۔ عامر سہیل کہا کہ میں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ ہمارے کرکٹرز کوئی اور کھیل کھیلنا پسند نہیں کرتے۔
سابق کرکٹر نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے گولف کھیلنا شروع کریں کیونکہ اس کے دوران آپ کو مختلف سوالوں کے جواب مل جاتے ہیں۔