Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan vs West Indies in World Cup 2019

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں نے شاندار فارم حاصل کر لی۔ کرس گیل، شائے ہوپ اور ایون لیوائس کی وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ نے پاکستان ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ان تین بیٹسمینوں کے علاوہ انڈین پریمیر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آندرے رسل کی بھی شاندار برقرار ہے۔
آندرے رسل نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں 25 گیندوں پر 54 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ آندرے رسل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے آخری ون ڈے میچ گزشتہ سال جولائی 2018 میں کھیلا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی کے بعد وہ اپنا پہلا میچ کل پاکستان کے خلاف کھیلیں گے۔