Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں محدود اوورز کی کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی بھی امید ہو چلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ حکام نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنا سیکیورٹی وفد بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
پی سی بی نے اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور میں کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور سری لنکا کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے سیکیورٹی وفد کو پاکستان بھیجے جہاں انھیں سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ اس سیریز کے ساتھ ہی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی ہو جائے گی۔ سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاکستان اور سری لنکا کے حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں پاکستان نے اپنے دونوں شہروں میں ٹیسٹ میچز کرانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ 2009 سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان نے تمام ٹیسٹ میچز بیرون ملک ہی کھیلے ہیں۔