Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ 2019 کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں ٹیموں کے لیے لیکچرز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ کرپشن سے بچنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو آئی سی سی کی جانب سے لیکچرز دیے گئے۔ قومی کرکٹرز کو بکیز کے معاملات اور ان کی ممکنہ حرکتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
کھلاڑیوں کو زمبابوے کے کرکٹر گریم کریمر کی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ کس طرح بورڈ آفیشلز نے انھیں فکسنگ کے عوض بھاری رقم کی پیشکش کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو دو بھارتی بکیز کی تصاویر دکھا کر ان سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی اور کسی بھی نامعلوم شخص سے ملنے اور گفٹ لینے سے بھی منع کیا گیا۔