Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مشن ورلڈکپ کے لیے شاہینوں نے حتمی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ناٹنگھم میں گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں میں خوب پسینہ بہایا جبکہ فیلڈنگ کی بھی خصوصی پریکٹس کی گئی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں پہنچے اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹِپس دیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈکپ کا پریشر ضرور ہوتا ہے مگر کھلاڑی بلاخوف اسے ایک عام میچ کی طرح لے کر میدان میں اتریں، ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو ہلکہ تصور نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق انضمام الحق ورلڈکپ کی پلئینگ الیون منتخب کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کے لیے لندن جا رہی ہے جبکہ واپس آ کر 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی۔