پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی بولنگ فارم زیادہ اچھی نہیں ہے مگر وہ ورلڈکپ کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھلائے بغیر ہی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور وارم اپ میچ میں انھیں موقع ملا۔
افغانستان کے خلاف میچ میں محمد عامر 27 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں محمد عامر نے کہا کہ ورلڈکپ کا وقت ہے اور میں اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
محمد عامر نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ سب مل کر دعا کریں کہ ٹرافی اس مرتبہ گھر لے کر آئیں۔ عماد وسیم نے بھی محمد عامر کے ٹویٹ پر ورلڈکپ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔