اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ایک اور درخواست نامنظور کر دی گئی ہے۔ پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعتراف جرم کیے بغیر شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے صرف رپورٹ نہ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا جو بحالی پروگرام کیلئے ناکافی ہے۔ پی سی بی کے مطابق انھوں نے فکسنگ کے تحقیقاتی عمل میں بھی تعاون نہیں کیا۔ شرجیل خان کے لیے ضروری ہے کہ وہ عوام کے سامنے جرم کا اعتراف کریں، معافی مانگیں اور اس حوالے سے پیغامات کا بھی حصہ بنیں۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم میں اوپننگ بیٹسمین کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔