Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے اپنے ایک انٹرویو میں تمام ہی ٹیموں پر واضح کر دیا ہے کہ میگا ایونٹ میں ان کی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی کوئی بھی نہ کرے۔ جیسن ہولڈر نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈکپ میں فیورٹ بن کر نہیں اتر رہی مگر اس ٹیم میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ یہ ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کر سکتی ہے۔ جیسن ہولڈر کو 2014 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جب ان کی عمر صرف 23 سال تھی۔
جیسن ہولڈر مسلسل دوسرے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا کام کھلاڑیوں سے بہتر پرفارمنس لینا اور ٹیم کو ایک ساتھ رکھ کر چلنا ہے، امید اس میگا ایونٹ میں نتائج مختلف ہوں گے۔