Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے ورلڈکپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں پر اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں یہ ٹیم زیادہ کامیاب نہیں ہو گی جبکہ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ میں یقیناََ کسی بڑی ٹیم کو شکست دے گی۔ اینڈریو فلنٹوف نیوزی لینڈ کے بارے میں کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں انھیں اس ٹیم سے کوئی امید نہیں۔
سری لنکن ٹیم کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ وہ ورلڈکپ میں ہمیشہ اچھا کھیلتی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اچھی ٹیم ہے مگر ہمیشہ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اینڈریو فلنٹوف کا خیال ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹاپ چار ٹیموں میں شامل ہو گی۔
پاکستانی ٹیم پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم بھی ورلڈکپ میں ہمیشہ اچھا کھیلتی ہے۔ انھوں نے بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنلز کیلئے فیورٹ قرار دے دیا اور آخر میں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، بھارت کو شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کرے گا۔