Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں ورلڈکپ کے دوران پہلی مرتبہ گلوبل فین ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مانچسٹر میں ہونیوالی تقریب میں پاکستان کے معروف چچا کرکٹ صوفی عبدالجلیل کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ چچا کرکٹ کو 14 جون کے بعد دیا جائے گا۔
قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی ہو یا خراب، چچا کرکٹ پاکستان ٹیم کو پچاس سال سے سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ انھیں تقریباً 300 میچز دیکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کے فینز کو بھی گلوبل فین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کو تو ایوارڈ دیے جاتے ہیں مگر ایسا پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے کہ کرکٹ میں اب فینز کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔