پاکستان ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز یارکرز کروانے میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ آئی سی سی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز کے دوران ہم یارکرز نہیں کروا سکے اور سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ فاسٹ بولر نے بتایا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوچ سے میٹنگ کے کر کے یہ فیصلہ کیا کہ اس شعبے میں مہارت حاصل کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ یارکرز ایک قسم کا ہتھیار ہوتا ہے جسے ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف، کسی بھی کنڈیشنز میں، نئی اور پرانی گیند سے کروا سکتے ہیں۔ حسن علی نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی پچز پر بولرز کو مختلف طریقوں سے گیند کا استعمال کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔