Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کی انڈر-19 ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ماہندہ راجہ پاکسے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹاپ آرڈر بےبس نظر آیا۔ تھاریندو نے 54 اور سنجایا نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیتنے کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا۔
اختر شاہ اور جنید خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان انڈر-19 ٹیم کے اوپنر حیدر علی نے 56 اور کپتان روہیل نذیر نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک گیند پہلے حاصل کر کے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔