ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے پاس فاسٹ بولنگ کے شعبے میں دو زبردست ہتھیار موجود ہیں جو اپنی نپی تلی بولنگ سے حریف ٹیموں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے لیے مستفیض الرحمن اور بھارت کے لیے جیسپریت بمراہ خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ان دونوں کے ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو دونوں کے ریکارڈز تقریباً یکساں ہی نظر آئیں گے۔
جسپریت بمراہ نے اب تک 49 اور مستفیض الرحمن نے 46 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں بمراہ نے 85 اور مستفیض الرحمن نے 83 شکار کیے۔ بمراہ کی بولنگ اوسط 22.15 جبکہ مستفیض الرحمن کی 22.27 ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی جسپریت بمراہ نے اچھی بولنگ کی اور 5 اوورز میں 25 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان ایک وکٹ لے سکے۔