Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔ پاکستان اگلے سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا تاہم میچز کس شہر میں ہوں گے یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی شرکت پر بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کی۔ اجلاس میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے حکام نے بھی شرکت کی۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر میں ہو گا جبکہ ایشیا کپ ستمبر میں کروایا جائے گا۔ 2008 میں کراچی نے 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل اس ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق فروخت کرنے اور دفتر قائم کرنے کیلئے جلد کام شروع کر دے گا۔