Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے کھلاڑیوں سے دلچسپ انداز میں انٹرویو کیے۔ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے اپنی ٹیم کے بارے میں تفریحی سوالات پوچھے گئے۔ ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر لنگی نگیڈی نے بھی کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔ ٹیم کے سب سے بدترین ڈانسر کا سوال ہوا تو نگیڈی نے کوئنٹن ڈی کوک کا انتخاب کیا۔
فلائٹ اپ گریڈ کرنے کے سوال پر فیلکوائیو کا نام سامنے آیا۔ انھوں نے بدترین "روم میٹ" ڈیوڈ ملر کو قرار دیا۔ گوگل پر کون خود کو سب سے زیادہ سرچ کرتا ہے اس پر نگیڈی نے تبریز شمسی کو چنا اور کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کرکٹ اسٹیٹس دیکھتے رہتے ہیں۔
لنگی نگیڈی نے بتایا کہ سب سے خراب گانوں کا انتخاب کرس مورس کرتے ہیں۔ انھوں نے خود کو ٹیم کا سب سے سست کھلاڑی قرار دیا۔ بس میں تاخیر سے پہنچنے کے سوال پر نگیڈی نے کگیسو رباڈا کا نام لیا۔