Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ رکنی نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس کی سربراہی سابق قومی کرکٹر سلیم جعفر کو سونپی گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں ارشد خان، راؤ افتخار انجم اور توفیق عمر تین کھلاڑی ایسے ہیں‌ جو بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
پچھلے پینل سے ثناءاللہ بلوچ کو سلیکشن کمیٹی میں برقرار رکھا گیا ہے جو 2001 سے 2008 کے دوران کوئٹہ کی طرف سے 27 میچز کھیل چکے ہیں۔ پی سی پی کی اعلان کردہ جونیئر سلیکشن کمیٹی یکم جولائی سے کام کا آغاز کرے گی اور پاکستان انڈر-19، انڈر-16 اور انڈر-13 ٹیموں کی سلیکشن ان کی ذمہ داری ہو گی۔
جونیئر سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری ایشیا کپ کیلئے انڈر-19 ٹیم منتخب کرنا ہو گی جو کہ ستمبر میں‌ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی پہلے باسط علی کے پاس تھی اور اس کمیٹی کی مدت مئی میں ختم ہو رہی ہے۔