Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ کِٹس میں سے کون سی کِٹ اب تک کی سب سے بہترین ہے یہ بحث جب بھی شروع ہوتی ہے تو 1999 ورلڈکپ کی کِٹ کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے۔ زیادہ شائقین ورلڈکپ 1999 کی کِٹ کو اپنی فیورٹ کٹ قرار دیتے ہیں۔ 1999 ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اُس میگا ایونٹ کی کِٹ کو اب تک کی بہترین کِٹس میں سے ایک قرار دے دیا۔
شعیب اختر نے ٹویٹر پر عبدالرزاق کے ساتھ 1999 ورلڈکپ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ لارڈز کی گیلری کی یہ ایک زبردست یاد ہے، یہ پاکستان کی کِٹس میں سے میری ایک فیورٹ کِٹ بھی ہے اور اس ورلڈکپ کی آج بھی بہت سے یادیں تازہ ہیں۔ 1999 ورلڈکپ میں شعیب اختر اپنے عروج پر تھے اور انھوں نے پاکستان کو فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔