Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ میں سنچری کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے اور اگر یہی سنچری ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکور بن جائے تو سونے پر سہاگا ہو جاتا ہے۔ ہر ورلڈکپ میں اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کی بات کریں تو 1975 میں گلین ٹرنر نے 175 رنز کی اننگز کھیلی۔ 1979 میں ویو رچرڈز نے 138 اور 1983 میں بھارت کے کپل دیو نے ناقابل شکست 175 رنز بنائے جو اس ورلڈکپ کی سب سے بڑی اننگز رہیں۔
1987 میں ویو رچرڈز نے ایک ورلڈکپ کی ایک اور سب سے بڑی اننگز کھیلی اور 181 رنز بنائے۔ 1992 میں رمیز راجہ کی 119 رنز کی اننگز اس ورلڈکپ کی سب سے بڑی اننگز ثابت ہوئی۔ 1996 میں گیری کرسٹن نے 188 اور 1999 میں سورو گنگولی نے 183 رنز اسکور کیے۔
2003 میں زمبابوے کے کریگ ویشارٹ نے 172 اور 2007 میں عمران نذیر نے زمبابوے کے خلاف 160 رنز کی اننگز کھیلی جو اس ورلڈکپ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز رہیں۔ 2011 میں ورندر سہواگ نے 175 رنز کی اننگز کھیلی۔
2015 کے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنی اور مارٹن گپٹل نے 237 رنز کی اننگز کھیلی جو تمام ورلڈکپ کی سب سے بڑی اننگز ثابت ہوئی۔