Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے راز فاش کر دیے۔ شعیب ملک سے ایک سوال میں پوچھا گیا کہ فلائٹ اپ گریڈ کا سب سے زیادہ مطالبہ کون کرتا ہے تو انھوں نے عامر کا نام لیا۔ شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ تمام سینیئر کھلاڑیوں خاص طور پر محمد حفیظ کو "رومینٹک کامیڈی" بہت پسند ہے۔
اس کے علاوہ ان سے سوال ہوا کہ کون سا کھلاڑی خود کو سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کرتا ہے؟ جس کے جواب میں انھوں نے بابر اعظم کا نام لیا جبکہ فخر زمان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پشتو گانے سنتے ہیں جو ہمارے لیے عجیب ہوتے ہیں۔
آل راؤنڈر نے امام الحق کے بارے میں بتایا کہ وہ ہمیشہ ایک تو بس میں دیر سے آتے ہیں دوسرا وہ موبائل کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں۔ شعیب ملک نے مزید بتایا کہ سیلفیاں لینے کا شوق ٹیم میں سب کو ہے جبکہ ورزش بھی تمام کھلاڑی کرنا پسند کرتے ہیں۔