Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ناٹنگھم کا میدان ورلڈکپ 2019 کے پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا اور یہ میچ ناٹنگھم میں ہی کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے مگر وہیں دوسری جانب پاکستان کی ٹیم ناٹنگھم میں ورلڈکپ کے میچز کھیلتے ہوئے سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی ہے۔
ناٹنگھم میں اب تک ورلڈکپ کے 22 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے اس میدان پر عالمی کپ کے چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے انگلینڈ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کو ناٹنگھم میں کھیلتے ہوئے شکست دی جبکہ ایک مرتبہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ بھی ناٹنگھم پر 3 جون کو کھیلا جائے گا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#England#West Indies