Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈکپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش ہیں۔ آئی سی سی نے شکایتوں بھرا خط بھارتی بورڈ کو لکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اور ورلڈکپ منتظمین نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے رویے اور تعاون نہ کرنے کی شکایت بھارتی بورڈ کو ایک خط کے ذریعے کی ہے۔
آئی سی سی نے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو میڈیا زون میں نہیں بھجوا رہی حالانکہ معاہدے کے مطابق تمام ٹیمیں کھلاڑیوں کو میڈیا زونز میں بھجوانے کی پابند ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے بعد تین کھلاڑیوں کو بھجوانے کی بات ہوئی لیکن بھارت کی ٹیم مینجمنٹ نے ایک بھی کھلاڑی کو میڈیا زون میں نہیں بھجوایا۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کا جواب انگلینڈ میں موجود لوگ ہی دے سکتے ہیں لیکن منتظمین سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔