Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، امام الحق اور حسن علی سے ایک انٹرویو میں ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ دلچسپ سوالات کیے گیے جس کے انھوں نے کافی مزاحیہ انداز میں جوابات دیے۔ سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ سیلفیاں کون لیتا ہے جس پر کپتان نے امام الحق کی جانب اشارہ کیا۔ امام الحق سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کا کون سا کھلاڑی سب سے برا ڈانس کرتا ہے تو انھوں نے بابر اعظم کا نام لیا جبکہ انھوں نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ کمرا شیئر کرنا بھی بہت مشکل ہے۔
امام الحق نے بتایا کہ شعیب ملک سب سے زیادہ "رومینٹک کامیڈی" سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں سے سوال ہوا کہ سب سے زیادہ کون سا کھلاڑی خود کو گوگل پر سرچ کرتا ہے جس پر سرفراز احمد نے امام الحق کا نام لیا اور امام الحق نے سرفراز کا اور دونوں نے جواب ماننے سے انکار کر دیا کہ وہ خود کو گوگل کرتے ہیں۔
اس انٹرویو میں معلوم ہوا کہ امام الحق ہمیشہ بس میں دیر سے آتے ہیں اور سب سے زیادہ ورزش بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد نے بتایا کہ فہیم اشرف بہت ہی بے تکے قسم کے گانے سنتے ہیں۔