Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے ورلڈکپ میں ہونے والے چار سب سے اہم میچ بتا دیے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ پاک-بھارت میچ ہوتا ہی بہت دلچسپ ہے جس کا انتظار شائقین کو رہتا ہے مگر انھوں نے اس کے علاوہ چار میچوں کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی پاکستان اور بھارت کی طرح ہوتا ہے اور یقیناً اس ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلہ ہو گا۔
انھوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ کا ذکر کیا اور کہا ان دونوں ٹیموں کے درمیان بہت سخت مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ سلمان بٹ نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کو بھی اس ورلڈکپ کے بہترین میچوں کی فہرست میں شامل کیا۔ آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے بارے میں ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان بھی ورلڈکپ میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔