Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے اگر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی بات کی جائے تو اس دوڑ میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد 129 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ اس عرصے میں ان کی بولنگ اوسط 29.68 رہی۔ دوسرے نمبر پر افغانستان کے لیگ اسپنر اسپنر راشد خان ہیں جنہوں نے 15.33 کی بولنگ اوسط سے 125 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے اب تک 107 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھا چکے ہیں۔ چوتھے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا براجمان ہیں۔ انھوں نے 26.43 کی بولنگ اوسط سے 106 وکٹیں حاصل کیں۔
چاروں بولرز اس ورلڈکپ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بدقسمتی سے دنیائے کرکٹ میں بولنگ کے شعبے میں اپنا لوہا منوانے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی بولر ان چار سال میں ٹاپ فور میں جگہ نہیں بنا سکا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England#New Zealand#Afghanistan