Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ہی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ یہ ڈبل سنچری رنز کی نہیں بلکہ ون ڈے میچز کھیلنے کی ہے۔ ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلا گیا انگلینڈ کا پہلا میچ اوئن مورگن کا 200واں میچ تھا۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے 200 ون ڈے میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
اوئن مورگن سے پہلے پال کولنگووڈ نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلے تھے جن کی تعداد 197 تھی۔ واضح رہے کہ اوئن مورگن 23 ون ڈے میچوں میں آئرلینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں جس کے بعد 2009 میں انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا اور اب تک 200 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔
اوئن مورگن انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔