Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب لندن میں منعقد کی گئی جس میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں انٹرٹینمنٹ سے شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوئے۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب پوری دنیا میں نشر کی گئی۔ ورلڈکپ میں شامل تمام دس ٹیموں کے کپتانوں کو خوبصورت اسٹیج پر بلایا گیا جہاں میزبان نے اوئن مورگن، ڈوپلیسی اور ویرات کوہلی سے بات چیت کی۔
اس رنگارنگ افتتاحی تقریب میں شائقین کو موسیقی اور رقص سے محظوظ کیا گیا۔ اس کے علاوہ عالمی کپ میں شامل ٹیموں کے سابق ون ڈے کرکٹرز، شوبز اور سماجی شخصیات نے بھی اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#Bangladesh#Australia#South Africa#England#New Zealand#Sri Lanka#West Indies#Afghanistan