Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کے دلچسپ انٹرویوز لیے جا رہے ہیں۔ کرس گیل کا بھی ایسا ہی ایک انٹرویو ہوا جس میں انھوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سارے پول کھول دیے۔ کرس گیل نے بتایا کہ کارلوس بریتھویٹ کو سب سے زیادہ سیلفیز لینے کا شوق ہے۔ ٹیم کے سب سے برے ڈانسر کے سوال پر کرس گیل نے جیسن ہولڈر کا نام لیا۔
کرس گیل نے اپنے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ فلائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شائے ہوپ خود کو سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کرتے ہیں۔ کرس گیل نے بتایا کہ ہماری پوری ٹیم ہی موبائل کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہے۔ بس میں تاخیر سے پہنچنے اور سب سے زیادہ جم کرنے کے سوال پر کرس گیل نے آندرے رسل کو چنا۔