ورلڈکپ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے مزاح سے بھرپور انٹرویوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے ہیں جنہیں کرکٹ شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان ٹیم میں شامل حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا امتحان لیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں سے باری باری ایک ہی سوال کا جواب لیا گیا۔
حسن علی سے پوچھا گیا کہ شاداب خان کسی اداکارہ کو پسند کرتے ہیں تو جواب میں حسن علی نے دیپیکا پاڈوکون کہا جبکہ شاداب خان نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو پسند کرتے ہیں۔ اس کے بعد حسن علی سے شاداب خان کے پسندیدہ "جنک فوڈ" سے متعلق پوچھا گیا جواب بھی حسن علی نے برگر کہا جبکہ شاداب خان نے پیزا کو اپنا پسندیدہ "جنک فوڈ" قرار دیا۔
میزبان نے حسن علیل سے پوچھا کہ شاداب کس چیز سے ڈرتے ہیں؟ حسن علی نے سانپ کہا جو کہ درست جواب ثابت ہوا۔ یہی تمام سوالات شاداب خان سے حسن علی سے متعلق پوچھے گئے مگر شاداب خان اس دوستی کے امتحان میں ناکام رہے اور وہ ایک بھی سوال کا درست جواب نہیں دے سکے۔