Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ننھا پاکستانی بچہ احمد شاہ اپنی شرارتوں کی وجہ سے آج کل سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہے۔ گزشتہ سال احمد شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنا بستہ واپس مانگ رہے تھے۔ احمد شاہ کی اس ویڈیو کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھا اور اس کو خوب پسند کیا۔
رواں سال احمد شاہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ دلچسپ انداز میں "پیچھے دیکھو، پیچھے تو دیکھو" اور "اوئے کون ہے یہ" کہتے نظر آ رہے تھے۔ اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا اور سرحد پار سے بھی احمد شاہ نے اپنے لاکھوں مداح بنائے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی احمد شاہ کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک انٹرویو میں پاکستانی بچے کی نقل کرتے ہوئے نظر آئے۔ ویرات کوہلی نے احمد شاہ کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ "اوئے کون ہے یہ"۔
#Pakistan#India