Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے کی تھی جہاں انگلینڈ کو گروپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی اور انگلش ٹیم کا سفر میگا ایونٹ میں اختتام پذیر ہو گیا تھا۔
اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور پچھلے چار سال انگلش ٹیم ایک الگ ہی روپ میں نظر آ رہی ہے جس وجہ سے انھیں رواں ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔
انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف فتح کے ساتھ عالمی کپ 2019 کا آغاز کیا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تو سب نے ان کو سراہا اور ہمیں چیمپئنز ٹرافی 2017 کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تو سب نے ہمیں سپورٹ کرنے کے بجائے تنقید کا نشانہ بنایا۔