Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی کی۔ اظہر علی اور ملالہ یوسفزئی نے 60 سیکنڈز چیلنج میں کھیلتے ہوئے 38 رنز اسکور کیے تھے۔
افتتاحی تقریب کے بعد ملالہ یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ بہت شوق سے دیکھتی ہوں اور یہ میرا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں، گھر کی چھت اور گلیوں میں اپنے بھائی کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی کرکٹ کھیلتی ہیں اور یونیورسٹی کی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں۔ ملالہ یوسفزئی سے جب ان کے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان کا انتخاب کیا۔