Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

England vs South Africa in World Cup 2019

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو باآسانی 104 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس شکست پر ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم تین سو رنز بنا سکتے تھے مگر ہم نے برا کھیلا۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ہم بولنگ کے دوران ہم سلو گیندیں کروا رہے تھے جس کا ہمیں فائدہ ہوا، ہم نے بولنگ اچھی کی اور وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں جب ہمیں اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی اس وقت ہاشم آملہ کے سر پر گیند لگ گئی، وہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے وہیں سے ہمارا مومینٹم بھی ٹوٹ گیا اور ہم میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے میں ناکام رہے۔
فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ ہم سب ہاشم آملہ کی انجری سے پریشان ہو گئے تھے مگر وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اپنا اگلا میچ دو جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England