Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور ان کی مضبوط ٹیم کو ورلڈکپ میں شکست دینا کسی حریف ٹیم کے لیے آسان نہیں ہو گا۔ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 311 رنز اسکور کیے اور یہ پہلا موقع تھا کہ انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل پانچ میچز میں تین سو سے زائد رنز بنائے ہوں۔
ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے پاک-انگلینڈ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 373، تیسرے میچ میں 358 جبکہ چوتھے ون ڈے میچ میں 340 اور پانچویں میچ میں 351 رنز اسکور کیے تھے۔
آسٹریلیا وہ واحد ٹیم ہے جس نے لگاتار چھ ون ڈے میچز میں تین سو سے زائد رنز بنائے ہوں۔ اگر انگلینڈ نے تین جون کو پاکستان کے خلاف میچ میں تین سو رنز کا ہندسہ عبور کیا تو آسٹریلیا کا ریکارڈ مزید خطرے میں پڑ جائے گا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#Australia#England