Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اپنے کیریئر کا آخری ورلڈکپ کھیل رہے ہیں۔ عمران طاہر کا یہ تیسرا ورلڈکپ ہے جس میں وہ حصہ لے رہے ہیں اس سے پہلے انھوں نے 2011 اور 2015 کے ورلڈکپ میں بھی ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔ ان تینوں ورلڈکپس میں میں وہ اب تک 31 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں وہ ساؤتھ افریقہ کے دوسرے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں۔ عمران طاہر کے علاوہ شان پولک نے بھی 31 ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے مگر یہ ریکارڈ انھوں نے چار میگا ایونٹس کے 31 میچز کھیل کر بنایا تھا۔
ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ ایلن ڈونلڈ نے چار ورلڈکپس میں 25 میچز کھیل کر سب سے زیادہ 38 شکار کیے۔ اگر عمران طاہر نے رواں عالمی کپ میں مزید 8 وکٹیں حاصل کیں تو وہ ورلڈکپ کی تاریخ میں ساؤتھ افریقہ کے کامیاب ترین بولر بن سکتے ہیں۔