Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے والے عالمی کپ کے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسری ہی گیند پر گر گئی تھی جس کے بعد جیسن روئے اور جوئے روٹ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ جیسن روئے نے 54 جبکہ جوئے روٹ نے 51 رنز بنائے۔
ان دونوں پلیئرز نے کئی مرتبہ پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ گزشتہ پانچ پارٹنرشپس میں جیسن روئے اور جوئے روٹ نے 114، 9، 62، 107 اور 105 رنز بنائے۔ جیسن روئے اس وقت زبردست فارم میں ہیں جنہوں نے پچھلی چھ ون ڈے اننگز میں سے 5 میں پچاس سے زائد رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔
جیسن روئے نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 54، افغانستان کے خلاف 89، آسٹریلیا کے خلاف 32، پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز میں 114، 76 اور 87 رنز اسکور کیے تھے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England