Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کا پہلا میچ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان ٹیم انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین کھیلا گیا۔ ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ساؤتھ افریقہ کے کپتان نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب پہلا اوور کروانے کے لیے گیند انھوں نے لیگ اسپنر عمران طاہر کو تھما دی۔ اس طرح اس ورلڈکپ کی پہلی گیند عمران طاہر نے کروائی۔
انھوں نے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جونی بیئرسٹو کو آؤٹ کر دیا۔ اس طرح ورلڈکپ 2019 کی پہلی وکٹ عمران طاہر اور پہلا کیچ کوئنٹن ڈی کوک کے حصے میں آیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہی ہوا ہے کہ ورلڈکپ کی پہلی گیند کسی اسپنر نے کروائی۔
اس عالمی کپ کا پہلا رن جیسن روئے نے بنایا جبکہ پہلا چوکا جوئے روٹ نے کے بلے سے نکلا اور پہلا چھکا اوئن مورگن نئ لگایا جو 86 میٹر کا تھا۔ میگا ایونٹ میں 50 رنز کا ہندسہ سب سے پہلے جیسن روئے نے عبور کیا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England