Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے ورلڈکپ 2019 میں اگر پاکستان ٹیم سخت محنت کرتی ہے تو 1992 ورلڈکپ کی طرح یہ ٹیم بھی چیمپئن بن سکتی ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فیورٹ نہیں سمجھا جا رہا۔
انھوں نے کہا کہ 1992 ورلڈکپ میں بھی کسی کو پاکستان سے کوئی امید نہیں تھی لیکن ٹیم نے ورلڈکپ جیت کے سب کو سرپرائز کیا تھا جبکہ اس ٹیم میں بھی صلاحیت موجود ہے کہ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کر دے۔
وقار یونس نے کہا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بہت عمدہ پرفارم کر رہی ہے جبکہ اس ٹیم کی بولنگ انگلینڈ کے خلاف کمزور نظر آ رہی تھی مگر وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی سے بولنگ بھی مضبوط ہو گئی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ورلڈکپ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔