Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم اپنے ایک روزہ کیریئر میں اب تک 62 اننگز میں 9 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 2,739 رنز بنا چکے ہیں۔ انھیں ون ڈے کرکٹ میں 3,000 رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 261 رنز درکار ہیں۔
اگر بابر اعظم اگلی 6 اننگز میں 239 رنز مکمل کر لیتے ہیں تو وہ سر ویو رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیں گے جنہوں نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور وہ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 3,000 رنز اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن جائیں گے۔
ایک روزہ کرکٹ میں تیزترین تین ہزار رنز اسکور کرنے کا اعزاز ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 57 اننگز میں یہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق 31ویں نمبر پر موجود ہیں۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#West Indies