Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انجری کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔ مشرفی مرتضیٰ بھارت کے خلاف وارم اپ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
میچ کے بعد مشرفی مرتضیٰ نے بتایا تھا کہ بولنگ کرتے ہوئے ان کی ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی جس وجہ سے وہ فوراََ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ مشرفی مرتضیٰ نے وارم اپ میچ میں مسلسل 6 اوورز کیے تھے۔
انھوں نے کہا کہ چار یا پانچ اوورز کے بعد میں کسی اور سے بولنگ کروا سکتا تھا مگر ویرات کوہلی اور روہت شرما تیزی سے رنز اسکور کر رہے تھے جبکہ میں چاہتا تھا کہ کسی ایک بیٹسمین کو آؤٹ کر دوں۔ تفصیلات کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کی انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں تاہم تکلیف کے باوجود وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa