Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو دلانے میں مکمل تعاون کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کو ایشیاء کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوا اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی اس میں پی سی بی کا ساتھ دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا ارادہ اب تمام ایونٹس پاکستان میں کروانے کا ہے اور کوشش کریں گے کہ ایشیاء کپ کے میچز بھی پاکستان میں کروائے جائیں۔ احسان مانی نے بتایا کہ پی سی بی کے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی وجہ سے ایشیاء کپ بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ اگر ایشیاء کپ پاکستان میں منعقد ہوا تو وہاں کھیلنے کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہو گی۔