Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ہی ہیرو بن گئے۔ اوول میں انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی تین اہم وکٹیں 111 رنز پر گر گئیں۔ اس کے بعد بین اسٹوکس نے شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ انھوں نے 9 چوکوں کی مدد سے 79 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے اور ٹیم کا اسکور 311 رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔
بولنگ کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے 2.5 اوورز میں 12 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ فیلڈنگ میں انھوں نے اینڈائیل فیلکوائیو کا شاندار کیچ بھی لیا اور اس آل راونڈ پرفارمنس پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بین اسٹوکس نے ورلڈکپ سے پہلے بہت محنت کی تھی اور وہ انگلش ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کے بعد انفرادی طور پر وئیر ہاؤس میں بھی ٹریننگ کرتے نظر آئے تھے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England