Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ایک ساتھ دو اعزاز حاصل کر لیے۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے 200 ون ڈے میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی اور 7 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بھی پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اوئن مورگن نے یہ اعزاز ساوتھ افریقہ کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے میچ میں حاصل کیا۔
انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور 311 رنز تک پہنچنے میں مدد دی۔ انگلینڈ کی جانب سے دو سو ون ڈے میچز مکمل ہونے پر میچ سے پہلے اینڈریو اسٹراس نے انھیں کیپ بھی پیش کی۔
انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے میں کوئی انگلش کھلاڑی ان کے قریب بھی نہیں ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے این بیل 5,416 رنز بنا کر دوسرے اور جوئے روٹ 5,351 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England