Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو 104 رنز سے زیر کر دیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ جوئے روٹ، جیسن روئے اور اوئن مورگن نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ بین اسٹوکس 89 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ کے پویلین واپس لوٹ جانے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور وینڈر ڈوسن نے ٹیم کو سنبھالا لیکن دونوں کھلاڑیوں کے ایک آؤٹ ہوتے ہی ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ایک مرتبہ پھر "چوک" کر گئی۔ کپتان فاف ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر جوفرا آرچر کا شکار ہوئے۔
کوئنٹن ڈی کوک 68، وینڈر ڈوسن 50، فیلکوائیو 24، ہاشم آملہ 13، رباڈا 11، جے پی ڈومینی 8 اور پریٹوریس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 40ویں اوور میں 207 رنز پر ہمت ہار گئی اور میچ میں 104 رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England