جوفرا آرچر کو انگلینڈ کے ابتدائی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور ان کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت پاکستان کے خلاف سیریز سے مشروط کی گئی تھی۔ پاکستان کے خلاف اچھی پرفارمنس کے بعد جوفرا آرچر کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور انھوں نے پہلے میچ میں ٹیم مینجمنٹ اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ انگلش ٹیم نے 311 رنز اسکور کیے تو ابتداء میں ہی جوفرا آرچر نے ہاشم آملہ کو انجرڈ کر کے پویلین واپس بھیجا اور اس کے بعد ایڈن مرکرم کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کی جیت کی بنیاد رکھی۔ انگلینڈ کے لیے خطرہ بننے والے ساؤتھ افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور وینڈر ڈوسن کو بھی جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کو ورلڈکپ کا پہلا میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جوفرا آرچر نے 7 اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم اپنا اگلا میچ 3 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔